لاس اینجلس کا دورہ کامیاب رہا، اداکارہ میرا کا دعویٰ

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اکتوبر 2017
ادکارہ میرا نے تنیسخ نکاح کےلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ؛فوٹوفائل

ادکارہ میرا نے تنیسخ نکاح کےلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے ؛فوٹوفائل

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ میرا نے لاہور فیملی کورٹ میں پیشی کے موقعے پر اپنا لاس اینجلس کا دورہ کامیاب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہالی ووڈ کا سفر نہایت کامیاب رہا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی متنازعہ اداکارہ میرا نے اپنےمبینہ شوہرعتیق الرحمان سے لاہور کے فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ میرا کے کیس کی سماعت آج ہونا تھی تاہم فیملی کورٹ کی جج بشریٰ خالد کے رخصت ہونے پر کیس پرکارروائی نہ ہوسکی اور میرا کی درخواست پرسماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ انہیں عدالتوں پر پورا یقین ہے، جس طرح آج حاضر ہوئی ہوں بالکل اسی طرح اگلی پیشی پر بھی خود ہی آؤں گی، اداکارہ نے کہا کہ انہیں عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میراشادی شدہ یا نہیں

عدالت میں پیشی کے موقعے پر میرا بہت خوشگوار موڈ میں نظر آئیں، میڈیا سے گفتگو کے دوران وہ اپنے مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتی رہیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔ اس موقع پر میرا نے اپنے لاس اینجلس کے سفر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا لاس اینجلس کا سفر بہت کامیاب رہا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میرا کو ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل میرا نے ٹوئٹر پر ہالی ووڈ کی معروف آنجہانی اداکارہ مارلن منرو کے مجسمے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ہالی ووڈ سے بڑی پیشکش ہوئی ہے اور اسی سلسلے میں وہ لاس اینجلس میں موجود ہیں اور ہوسکتا ہے کہ وہ یہ پیشکش قبول کرتے ہوئے پروجیکٹ سائن کرلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔