آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈاکسن کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ

ڈاکسن نے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا


Sports Reporter October 23, 2017
آئی جی سندھ نےرگ ڈاکسن کو میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا؛فوٹوفائل

آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈاکسن نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رگ ڈاکسن نےکراچی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے 3 میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکسن کی آمد کے موقعے پر نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نیشنل اسٹیڈیم میں تعینات تھی۔

رگ ڈاکسن نےنیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سلطان خواجہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی جی سندھ نے رگ ڈاکسن کو میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا جب کہ مراد علی شاہ انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

واضح رہے کہ رگ ڈاکسن اتوار کی شام دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔