عراق کے مختلف علاقوں میں متعدد بم دھماکے 25جاں بحق

واقعات بغداد ،دیوانیہ، محمدیہ اور دجالہ میں پیش آئے، دریائے دجلہ میں جہاز ڈوب گیا.


News Agencies March 02, 2013
واقعات بغداد ،دیوانیہ، محمدیہ اور دجالہ میں پیش آئے، دریائے دجلہ میں جہاز ڈوب گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

BRUSSELS: عراق کے مختلف علاقوں میں جمعے کو میں یکے بعد دیگرے متعدد بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ بغداد کے جنوبی ضلع شیولا میں ایک پرہجوم ریسٹورنٹ اور صوبے دیوانیہ میں فٹبال اسٹیڈیم کے نزدیک کیے گئے کار بم دھماکوں میں18 افراد ہلاک ہوگئے۔ شیعہ اکثریتی علاقے محمدیہ میں بھی ایک کار بم دھماکے میں 6 جبکہ دجالہ میں سڑک کنارے بم دھماکوں میں3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طورپر اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا۔ فوری طورپر کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

4

دریں اثنا عراق میں بحری جہاز ڈوبنے سے 15افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے، جہاز میں 80 سے زائد افراد سوار تھے۔ تفصیلات کے مطابق بغداد کے دریائے دجلہ میں بحری جہاز پر ہوٹل قائم کیا گیا تھاجس پر80 سے زائد افراد سوار تھے ۔ متعدد افراد لاپتہ ہیں جبکہ 15ہلاکتوں کی تصدیق کی جاچکی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جہاز میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق عراق سے ہے جبکہ متعدد غیر ملکی بھی شامل ہیں۔