الیکشن میں خون خرابہ ہوتا نظر آرہا ہے پیر پگارا

شفاف انتخابات ہونے چاہئیں لیکن تبدیلی کا امکان نہیں، الیکشن میں پیسہ چلے گا.


INP March 02, 2013
شفاف انتخابات ہونے چاہئیں لیکن تبدیلی کا امکان نہیں، الیکشن میں پیسہ چلے گا۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ف) کے سر براہ پیر صاحب پگاراپیرصبغت اللہ راشدی نے الیکشن کمشنرسندھ کی تبدیلی کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں خون خرابہ ہوتا نظر آرہا ہے۔

الیکشن میں پیسہ چلے گا' شر یف برادران لیگی دھڑوں کا اتحاد چاہتے ہیں اگر پہلے لیگی دھڑے متحد ہو جاتے تو ملک میں آج مسلم لیگی وزیر اعظم ہو تا ' پورے ملک میں سیاسی گور نرز ہیں وہ اپنی اپنی جماعتوں کے حمایت کر یںگے تو الیکشن شفاف کیسے ہو نگے ؟ ہم ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں مگر کیا اس سے ملکی مسائل حل ہو جا ئیںگے ؟ملکی مفاد کیلیے سب کو متحد ہونا ہوگا ' ''جرائم پیشہ ''لوگ ملکی مسائل کو حل نہیں کر سکتے' کراچی اور سندھ کی پو لیس میں جرائم پیشہ لوگ موجود ہیں اس لیے وہاں امن اور ٹارگٹ کلنگ کر نے والوں کے خلاف کارروائی نہیں ہو تی۔

8

وہ جمعے کو لاہور میں پارٹی کے صوبائی صدر ملک غلام مصطفیٰ کھر اور دیگر کے ہمراہ چوہدری ظہیر اور دیگر کی مسلم لیگ پیر پگارا میں شمو لیت کے موقع پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ پیر پگارا نے کہا کہ جے یوآئی (ف) نے آل پارٹیز کا نفر نس بلاکر اچھاکام کیا مگر میں سمجھتاہوں کہ بہت پہلے ایسی کا نفر نس بلائی جانی چاہیے تھی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات ہونے چاہئیں لیکن کیا اس سے ملک میں کوئی بڑی تبدیلی آجائے گی تو ایسا نہیں ہے کیونکہ جو لوگ آج اسمبلیوں میں ہیں یہی لوگ دوبارہ آئیں گے زیادہ سے زیادہ20یا30لوگ نئے آجا ئیںگے۔ انھوں نے کہاکہ سندھ کا الیکشن کمشنر تبدیل ہو نا چاہیے۔ آئندہ انتخابات میں پیسے کا بہت استعمال ہو گا اور جس کے پاس جتنا پیسہ ہو گا وہ اتنا ہی لگائے گا لیکن ارب پتی لوگوں کا مقابلہ نہیں کیاجاسکتا۔