وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس توانائی کی صورت حال کا جائزہ

لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار یقینی بنائی جائے، راجا پرویز


APP March 02, 2013
لوڈشیڈنگ میں کمی کیلیے بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار یقینی بنائی جائے، راجا پرویز. فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو بجلی کی سپلائی متاثر نہ ہو۔

وہ جمعے کو وزیراعظم ہائوس میں ملک میں توانائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین، وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا ، چیئرمین واپڈا سید راغب حسین اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ 25فروری کو بجلی کے بریک ڈائون کی وجوہات کے بارے عبوری رپورٹ پیر کو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

9

دریں اثنا جنوبی کوریا کے لوٹی کیمیکل کارپوریشن کے سربراہ کم چانگ کی قیادت میں جنوبی کوریا کے سرمایہ کاروں کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ اور منافع واپس اپنے ملک لے جانے کی اجازت اور مکمل تحفظ حاصل ہے۔ وزیراعظم سے قطر کے شہزادہ شیخ علی بن عبداللہ ثانی نے بھی ملاقات کی ۔