لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ڈرون کیمرے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی

قذافی اسٹیڈیم،نشتر پارک اور اطراف میں ڈرون کیمروں کے استعمال کی ممانعت کردی گئی


Sports Reporter October 25, 2017
قذافی اسٹیڈیم،نشتر پارک اور اطراف میں ڈرون کیمروں کے استعمال کی ممانعت کردی گئی۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: قذافی اسٹیڈیم میں سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران میڈیا سمیت کسی کو بھی ڈرون کیمرے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ سیکیورٹی اداروں کی ہدایت پر کیا گیا ہے، فضا سے دکھائے جانے والے مناظر سے شرپسند عناصر فائدہ اٹھا سکتے ہیں،اس کو پیش نظر رکھتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم،نشتر پارک اور اطراف میں ڈرون کیمروں کے استعمال کی ممانعت کردی گئی،اس ضمن میں باقاعدہ سرکلر بدھ کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔