سونے کی قیمتوں میں کمی

سونے کی تولہ قیمت 52ہزار850اور 10 گرام 45ہزار300 روپے رہ گئی


Business Reporter October 28, 2017
سونے کی تولہ قیمت 52ہزار850اور 10 گرام 45ہزار300 روپے رہ گئی۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: سونے کی قیمتوں میں گزشتہ روز کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت گرنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی تولہ اور 10 گرام قیمتیں بھی بالترتیب 200 اور 171 روپے کم ہوگئیں۔ جس کے نتیجے میں تولہ قیمت 52ہزار850اور 10 گرام 45ہزار300 روپے رہ گئی، چاندی کی تولہ قیمت 770 اور 10 گرام 660 روپے پر برقرار رہی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر کی کمی سے 1267ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 27 سینٹ گھٹ کر 16.70ڈالر فی اونس ہو گئی۔

مقبول خبریں