آئندہ 2 سال میں ملک میں کرکٹ کی مکمل بحالی کا امکان ہے نجم سیٹھی

پوری امید ہے کہ آئندہ 2سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوگی، چیئرمین بورڈ


Sports Reporter October 28, 2017
پوری امید ہے کہ آئندہ 2سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوگی، چیئرمین بورڈ۔ فوٹو: پی سی بی

KARACHI: چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے آئندہ 2سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل طور پر بحالی کا امکان ظاہر کردیا۔

ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ کرکٹ کی دیوانی قوم کی ایک نسل ملکی اسٹیڈیمز میں انٹرنیشنل میچز دیکھے کی محرومی لیے جوان ہوئی،ہمارے میدان ویران رہے تاہم اب حالات میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری امید ہے کہ آئندہ 2سال میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہوگی۔