حکومت 5 سالہ جمہوری دور کی تکمیل پر یادگار تقریب منعقد کرے گی

تقریب میں سینیٹ، قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔


Staff Reporter March 03, 2013
تقریب میں سینیٹ، قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔. فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے اپنے 5سالہ جمہوری دور مکمل ہونے پر ایک یادگار تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے اور یہ تقریب وزیر اعظم ہائوس میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں سینیٹ، قومی اور تمام صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ یہ تقریب 15 مارچ کو منعقد کی جائے گی جس میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف حکومت کی 5 سالہ کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری کا اس تقریب میں خصوصی خطاب بھی متوقع ہے۔