شوبز میں منصوبہ بندی کے تحت آئی نازیہ علی

ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں مختصر وقت میں جگہ بنالینا میری خوش قسمتی اور کام سے لگن کا نتیجہ ہے، نازیہ علی۔


Cultural Reporter March 04, 2013
اللہ کا شکر ہے کہ مجھے بہت جلد شہرت مل گئی، نازیہ علی۔ فوٹو: فائل

اداکارہ وماڈل نازیہ علی نے کہا ہے کہ وہ منصوبہ بندی کے تحت اس شعبہ میں آئی ہیں۔

ایکسپریس سے گفتگو کے دوران انھوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ مجھے بہت جلد شہرت مل گئی۔ اس کامیابی کی وجہ بروقت درست فیصلہ کرنا تھا ۔ کراچی جو اس وقت فیشن اور ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری کا گڑھ بن چکا ہے 'جہاں اپنی الگ شناخت بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑتا ہے۔اس فیشن اور ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں مختصر وقت میں جگہ بنالینا میری خوش قسمتی اور کام سے لگن کا نتیجہ ہے۔

مقبول خبریں