نئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے چارج سنبھال لیا

ڈاکٹر قبلہ ایازنے کونسل کی بہتری کیلئے تمام افسران کوساتھ لیکرچلنے اورسب کو متحد ہوکر محنت کرنیکی تلقین کی۔


Numainda Express November 08, 2017
ڈاکٹر قبلہ ایازنے کونسل کی بہتری کیلئے تمام افسران کوساتھ لیکرچلنے اورسب کو متحد ہوکر محنت کرنیکی تلقین کی۔ فوٹو : فائل

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرقبلہ ایازنے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز کا اسلامی نظریاتی کونسل آمد پر سیکریٹری کونسل، ڈائریکٹرجنرل ریسرچ، ایڈمن افسراورانچارج شعبہ تعلقات عامہ سمیت دیگر افسران وملازمین نے استقبال کیا جبکہ انھیں کونسل کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر قبلہ ایازنے کونسل کی بہتری کیلئے تمام افسران کوساتھ لیکرچلنے اورسب کو متحد ہوکر محنت کرنیکی تلقین کی۔

مقبول خبریں