صدقاتزکوۃ لینے والے رفاہی اداروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کافیصلہ

مقصدکالعدم تنظیموںکی سرگرمیوںپرنظررکھنااوربری شہرت والی تنظیموںپرپابندی عائدکرناہے


APP August 06, 2012
مقصدکالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پرنظررکھنا اوربری شہرت والی تنظیموں پرپابندی عائدکرنا ہے

CHICHWATNI: وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر کے موقع پر صدقات، زکوۃ اور فطرانہ اکٹھی کرنے میںمصروف رفاہی اداروںکے ریکارڈکی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے جسکے بعد بری شہرت کی حامل تنظیموں کی سرگرمیوں پرپابندی عائدکی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے عیدالفطر اور عیدقربان کے مواقع پر پمفلٹ، بینرز آویزاںکرکے فطرات، صدقات، خیرات اور کھالیں جمع کرنیوالی تنظیموں کے ریکارڈکی جانچ پڑتال کرنے اور انکی رجسٹریشن اوردیگردستاویزی ثبوت جمع کرنیکافیصلہ کیا ہے جس کیلیے ضلعی انتظامیہ کے اعلی سطح کے اجلاس میںفیصلہ کیا گیا ہے جسکامقصدکالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور دیگر بری شہرت کی حامل تنظیموں پر پابندی عائدکرناہے،اس سلسلہ میںضلعی انتظامیہ نے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تنظیموں، رفاعی اداروںاور مدارس کے ریکارڈکی جانچ پڑتال شروع کریگی۔