13اگستکرپٹ حکمرانوں کیخلاف اعلان جنگ ہوگا شیخ رشید

5خاندانوں، انکی کرپٹ اولادوں کااحتسا ب کیا جائے توآئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑیگی


News Agencies August 06, 2012
5خاندانوں، انکی کرپٹ اولادوں کااحتسا ب کیا جائے توآئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑیگی۔ فوٹو ایکسپریس

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور سیا ست موجودہ قزاق حکمرانوں کے ہا تھوں میں یرغمال بنی ہوئی ہے،سسک سسک کر جینے سے بہتر ہے کہ اسلام کی سربلندی اور ملک بچانے کیلیے عوام باہر نکلیں اور 13اگست کو لیاقت با غ کو تحریر سکوائر بنا دیں،13اگست کو کرپٹ حکمرانوں کے خلاف اعلان جنگ ہوگا اگر5خاندانوں اور ان کی کرپٹ اولادوں کا احتساب کیا جائے تو پاکستان کو آئی ایم ایف کی طرف جا نیکی ضرورت نہیں پڑیگی۔

گزشتہ شام صدر کباڑی بازار میں انجمن تاجران کباڑی بازار کے نائب صدر شہباز بھٹی،ملک رشید کی جا نب سے دی گئی افطار پارٹی کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اس وقت پورا ملک کرپشن کی لپیٹ میں ہے اسٹیل مل 'ریلوے 'این آئی سی ایل' بجلی،سوئی گیس 'پی آئی اے سمیت تمام محکمے بند ہونے کے قریب پہنچ چکے ہیں نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کا آغاز کیا اور 2 ارب روپے دیے لیکن اب پتہ نہیں کہ 2 ارب کہاں ہیں راولپنڈی کے عوام نے غلطی کی تو ساڑھے 4 سالوں سے اسکا خمیازہ بھی بھگت رہی ہے مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے اور ملک خانہ جنگی کی دہلیز پر پہنچ چکا ہے حکمرانوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہو ا ہے۔