فوج کوارکان اسمبلی کے فنڈروکنے کاا ختیارکس نے دیا اخوندزادہ چٹان

عوام کودہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ہے،بشری گوہر، نکتہ اعتراض پر گفتگو.


Online March 07, 2013
عوام کودہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیا ہے،بشری گوہر، نکتہ اعتراض پر گفتگو.۔ فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اخوندزادہ چٹان نے کہا ہے کہ فوج کوکس نے اختیاردیاہے کہ وہ ارکان پارلیمنٹ کے فنڈز روکے اور ہمارے منصوبوں کی مانیٹرنگ کرے۔

جبکہ اے این پی کی رکن قومی اسمبلی بشری گوہرنے کہا کہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ لوگ خفیہ ایجنسیوں کوناکام اور کچھ کوان واقعات میں ملوث سمجھتے ہیں،دہشت گرد وی وی آئی پی پروٹوکول کیساتھ گھوم رہے ہیں عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

بدھ کے روز نکتہ اعتراض پر اخوندزادہ چٹان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے،دنیا کے مختلف ممالک کی خفیہ ایجنسیاں ہماری سرحدوں پرنقل و حرکت کرتی ہیں ۔ اخوندزادہ چٹان نے کہا کہ کورکمانڈر پشاور نے فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ کے ترقیاتی فنڈز روکنے اور منصوبوں کی مانیٹرنگ کا حکم جاری کیا ہے۔



وزیردفاع بتائیں کہ کس نے یہ اختیاردیا ہے۔ فوج آئینی کام چھوڑکرغیرضروری کاموں میں پڑگئی ہے ۔ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی صلاح الدین نے کہا کہ حیدرآباد کے علاقہ ٹنڈومیرمحمد میں جسم فروشی اور منشیات کے اڈے پولیس کی سرپرستی میں چلتے ہیں ۔کل منشیات فروشوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کی ٹیم پر حملہ کرکے3 افراد کو زخمی کردیا۔اے این پی کی رکن قومی اسمبلی بشری گوہر نے کہا کہ ایک وزیرکے بجلی کے بل 45لاکھ روپے تک کیسے پہنچ سکتے ہیں ؟وزرا کو بجلی کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے۔

مقبول خبریں