قومی ٹی 20 میں شعیب ملک کا ہٹ وکٹ آؤٹ ہونا موضوع بحث بن گیا

کاشف بھٹی کی ایک گیند کو پیچھے ہٹ کر کھیلتے ہوئے وہ ہٹ وکٹ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔


Sports Reporter November 17, 2017
کاشف بھٹی کی ایک گیند کو پیچھے ہٹ کر کھیلتے ہوئے وہ ہٹ وکٹ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

تجربہ کار آل رائونڈر شعیب ملک کا ہٹ وکٹ آئوٹ ہونا موضوع بحث بن گیا۔

پشاور کیخلاف قومی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران مشکلات میں گھری اسلام آباد ٹیم شعیب ملک کی جانب سے بڑی اننگزکی توقع کررہی تھی لیکن کاشف بھٹی کی ایک گیند کو پیچھے ہٹ کر کھیلتے ہوئے وہ ہٹ وکٹ آئوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ تجربہ کار کھلاڑی کا اس انداز میں آئوٹ ہونا سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بنا رہا۔