مسلم لیگ (ن) 125، پیپلز پارٹی 34 اور تحریک انصاف 29 نشستوں پر کامیاب، غیر حتمی نتیجہ

ویب ڈیسک  اتوار 12 مئ 2013
ایم کیو ایم نے 15، جمیعت علمائے اسلام (ف) نے 10 اور جماعت اسلامی نے 3 نشستیں حاصل کرلیں۔    فوٹو: فائل

ایم کیو ایم نے 15، جمیعت علمائے اسلام (ف) نے 10 اور جماعت اسلامی نے 3 نشستیں حاصل کرلیں۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 125، پیپلز پارٹی نے 34، تحریک انصاف نے 29، ایم کیو ایم نے 15، جمیعت علمائے اسلام (ف) نے 10 اور جماعت اسلامی نے 3 نشستیں حاصل کرلیں ہیں۔

این اے 1 پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 66 ہزار 646 ووٹ لے کر کامیاب، عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور 19 ہزار 324 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 2 پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے انجنیئر حامد الحق کامیاب

این اے 3 پشاور: تحریک انصاف کے ساجد نواز کامیاب

این اے 4 پشاور: تحریک انصاف کے گلزار خان کامیاب

این اے 5 نوشہرہ: تحریک انصاف کے پرویز خٹک کامیاب

این اے 6 نوشہرہ: تحریک انصاف کے سراج احمد خان  54 ہزار 140 ووٹ کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے سید ذوالفقار علی شاہ باچا 34 ہزار 376 ووٹ لے کر دوسرے نمر پر رہے۔

این اے 7 چارسدہ: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مولانا محمد گوہر شاہ 53 ہزار 492 ووٹ لے کر کامیاب ہرئے، تحریک انصاف کے فضل محمد خان 40 ہزار 145 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 8 چارسدہ:  قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ 37 ہزار ووٹ لےکر کامیاب قرار، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مثمر شاہ 33 ہزار 802 ووٹ کے ساتھ دوسے نمبر پر رہے۔

این اے 10 مردان: تحریک انصاف کے علی محمد کامیاب

این اے 15 کرک: تحریک انصاف کے ناصر خان خٹک 28 ہزار ووٹ کے ساتھ کامیاب، متحدہ دینی محاذ کے مولانا شاہ عبد العزیز 24 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 18 ایبٹ آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرتضیٰ جاوید عباسی 69 ہزار ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، تحریک انصاف کے سردار محمد یعقوب 41 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 19 ہری پور: پاکستان تحریک انصاف کے راجا عامر زمان 81 ہزار  ووٹ کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے عمر ایوب خان  79 ہزار 100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 20 مانسہرہ: مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد یوسف 86 ہزار ووٹ کے ساتھ کامیاب، پاکستان تحریک انصاف کے محمد اعظم خان سواتی 49 ہزار 643 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 23 کوہستان: آزاد امیدوار سرزمین خان 18 ہزار 174 ووٹ کے ساتھ کامیاب، جماعت اسلامی (ف) کے محبوب اللہ جان باقی 11 ہزار 631 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 24 ڈی آئی خان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان 91 ہزار 834 ووٹ کے ساتھ کامیاب، پیپلز پارٹی کے وقار احمد خان 67 ہزار 581 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 25 ڈی آئی خان: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مولانا فضل الرحمان 25 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے انجینئر داور خان کنڈی 20 ہزار 700 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 26 بنوں: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی 77 ہزار 15 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار مولانا نسیم علی شاہ 43 ہزار 553 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 27 لکی مروت: جماعت اسلامی (ف) کے مولانا فضل الرحمان 56 ہزار 982 ووٹ کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے سلیم سیف اللہ خان  39 ہزار 292 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 29 سوات: تحریک انصاف کے مراد سعید 62 ہزار 617 ووٹ لے کر کامیاب قرار، مسلم لیگ (ن) کے سید محمد علی شاہ باچا لالہ 13 ہزار 989 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 30 سوات: تحریک انصاف کے سلیم رحمان 43 ہزار 270 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام 17 ہزار 310 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 31 شانگلہ: مسلم لیگ(ن) کے عباد اللہ 21 ہزار 477 ووٹ لے کر کامیاب، عوامی نیشنل پارٹی کے سدید الرحمان 14 ہزار 358 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔

این اے 32 چترال: آل پاکستان مسلم لیگ کے افتخار الدین 18 ہزار 106 ووٹ لر کر کامیاب، پاکستان تحریک انصاف کے عبدالطیف 15 ہزار 066 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر رہے۔

این اے 33 اپر دیر: جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ کامیاب

این اے 34 لوئر دیر: جماعت اسلامی کے صاحبزادہ محمد یعقوب 7 ہزار 655 ووٹ لے کر کامیاب قرار، تحریک انصاف کے محمد بشیر خان 7 ہزار 596 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 35 مالاکنڈ پی اے: پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر 50 ہزار 532 ووٹ کے ساتھ کامیاب، جماعت اسلامی (ف) کے محمد سعید  22 ہزار 117 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 36 قبائلی علاقہ 1 : آزاد امیدوار ہلال احمد 8175  ووٹ لے کر کامیاب، جماعت اسلامی کے محمد سعید خان 4965 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 44 باجوڑ: مسلم لیگ (ن) کے شہاب الدین کامیاب

این اے 47  قبائلی علاقہ: تحریک انصاف  کے قیصر جمال 9856 ووٹ لے کرکامیاب

این اے 48 اسلام آباد: تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی 32 ہزار 533 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ن) انجم عقیل خان 13 ہزار 861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 49 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری 94 ہزار 247 ووٹ لے کر کامیاب قرار، تحریک انصاف کے چوہدری الیاس مہربان 57 ہزار 160 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 51 گوجر خان: مسلم لیگ (ن) کے جاوید اخلاص کامیاب

این اے 55 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد 56 ہزار 145 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے، مسلم لیگ (ن) ملک شکیل احمد اعوان 40 ہزار 271 لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 60 چکوال: مسلم لیگ (ن) کے طاہر اقبال ایک لاکھ 11 ہزار 230 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار سردار غلام عباس 78 ہزار 987 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 62 جہلم: مسلم لیگ (ن) کے چوہدری خادم حسین  105104 ووٹ لے کر کامیاب، پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد ثقلین 65  ہزار 572 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 63 جہلم: مسلم لیگ (ن) کے راجا اقبال مہدی خان ایک لاکھ 2 ہزار 713 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے مرزا سعید محود بیگ 37 ہزار 511 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 68 سرگودھا: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کامیاب

این اے 69 خوشاب: مسلم لیگ (ن) کی سمیرا ملک 80 ہزار 721 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے عمر اسلم خان 28 ہزار 90 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 71 میانوالی: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 42 ہزار 316 ووٹ کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ (ن) عبید اللہ خان شادی خیل 17 ہزار 672 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 75 فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے غلام رسول ساہی 96 ہزار 330 ووٹ کے ساتھ کامیاب، پاکستان تحریک انصاف کے فواد احمد چیمہ  33 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 76 فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے طلال چوہدری کامیاب

این اے 85 فیصل آباد: مسلم لیگ (ن) کے محمد اکرم انصاری 124591  ووٹ کے ساتھ کامیاب، پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز اقبال کاہلوں 55 ہزار 215 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 87 جھنگ: مسلم لیگ ن کے غلام محمد لالی 85958 ووٹ لے کر کامیاب

این اے 88 جھنگ 3 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی غلام بی بی بھروانہ 87 ہزار 2 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائیں۔

این اے 91 جھنگ: آزاد امیدوار نجف عباس سیال 90 ہزار 728 ووٹ کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے محمد محبوب سلطان 87 ہزار 361 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 96 گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے خرم دستگیر 105104 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے ایس اے حمید 29 ہزار 942 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 97 گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمود بشیر ورک کامیاب ہوئے ۔

این اے 98 گوجرانوالہ 4 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں طارق محمود ایک لاکھ 19 ہزار224  ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔

این اے 99 گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کےرانا عمر نذیر کامیاب ہوئے۔

این اے 100 گوجرانوالہ: مسلم لیگ (ن) کے اظہر قیوم ناہرا 89 ہزار 722  ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز 70 ہزار 159 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 105 گجرات: مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویز الٰہی 75 ہزار 017 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری مبشر حسین 64 ہزار 652 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 106 گجرات: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چوہدری جعفر اقبال 82 ہزار 546 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار سید نور الحسن شاہ 55 ہزار 943 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 107 گجرات: مسلم لیگ (ن) چوہدری عابد رضا ایک لاکھ 6 ہزار 24 ووٹ کے ساتھ پہلے، تحریک انصاف کے چوہدری محمد الیاس 33 ہزار 319 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

این اے 109 بہا الدین: مسلم لیگ (ن) کے ناصر اقبال بوسال 133128 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے نذر محمد گوندل 253 ہزار 574 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 111 سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے چوہدری ارمغان سبحانی ایک لاکھ 25 ہزار 782 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کی فردوس عاشق اعوان 36 ہزار 115 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 113 سیالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کے سید افتخار حسین ایک لاکھ 16 ہزار 831 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے مرزا عبدالقیوم 51 ہزار 995 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 116 نارووال: مسلم لیگ (ن) کے دانیال عزیز چوہدری 91 ہزار ووٹ لے کر کامیاب، پی پی پی پی کے محمد طارق انیس 41 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 117 نارووال: مسلم لیگ (ن) کے احسن اقبال کامیاب، تحریک انصاف کے ابرار الحق کو شکست

این اے 118 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاض ملک 26 ہزار 544 ووٹ لے کر کامیاب قرار، تحریک انصاف کے حامد زمان 11 ہزار 137 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 119 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز  42 ہزار 755 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے محمد مدنی 16 ہزار 372 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 120 لاہور 3 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد نواز شریف 91 ہزار 666 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کی یاسمین راشد 52 ہزار 321 ووٹ لے کر دوسے نمبر پر رہیں۔

این اے 122 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سردار ایاز صادق 93 ہزار 362 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 84 ہزار 417 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 123 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے محمد پرویز مملک 126877 ووٹ لے کر کامیاب، پاکستان تحریک انصاف کے عاطف چوہدری 40617 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 124 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے شیخ روحیل اصغر کامیاب

این اے 125 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے خواجہ سعد رفیق ایک لاکھ 6 ہزار ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے حامد خان 74 ہزار ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 126 لاہور: تحریک انصاف کے شفقت محمود 93 ہزار 513 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے، مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد حسان 86 ہزار 700 ووٹ کےساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 128 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے محمد افضل کھوکھر  106495 ووٹ لے کر کامیاب، پاکستان تحریک انصاف کے ملک کرامت علی کھوکھر 72227 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 129 لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف 93 ہزار 1436 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے چوہدری محمد منشا سندھو 36 ہزار 044 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 130: مسلم لیگ ن کے سہیل شوکت بٹ کامیاب

این اے 131 شیخوپورہ: مسلم لیگ (ن) رانا افضال حسین 71 ہزار 891 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار عمر آفتاب ڈھلوں 37 ہزار 668 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 132 شیخوپورہ: مسلم لیگ (ن) کے رانا تنویر حسین 63 ہزار 341 ووٹ لے کر کامیاب قرار، پیپلز پارٹی کے سید غیور عباس بخاری 22 ہزار 200 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 137 ننکانہ صاحب 2 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رائے منصب علی خان 61 ہزار 291 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔

این اے 139 قصور: مسلم لیگ (ن) کے وسیم اختر شیخ 41 ہزار 276 ووٹ کے ساتھ کامیاب، پیپلز پارٹی کے چوہدری منظور احمد 16 ہزار 882 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 140 قصور: مسلم لیگ (ن) کے ملک رشید احمد خان 34 ہزار 788 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ق) کے عظیم الدین زاہد لکھوی 11 ہزار 336 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 142 قصور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد حیات خان کامیاب، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سردار طالب حسن نکئی دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 145 اوکاڑہ: مسلم لیگ (ن) کے سید محمد عاشق حسین شاہ 88 ہزار 133 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار رانا خضر حیات 32 ہزار 140 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 146 اوکاڑہ: مسلم لیگ (ن) کے راؤ اجمل کامیاب، پیپلز پارٹی کے منظور وٹو کو شکست

این اے 147 اوکاڑہ: مسلم لیگ (ن) کے محمد معین وٹو 86 ہزار 254 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے کے میاں منظور احمد خان وٹو 54 ہزار 350 ووٹ کے ساتھ دوسری نمبر پر رہے۔

این اے 149 ملتان 2 سے پاکستان تحریک انصاف کے مخدوم جاوید ہاشمی 83 ہزار 579 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

این اے 150 ملتان:  تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 92 ہزار 726 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے رانا محمود الحسن 79 ہزار 663 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 151 ملتان: مسلم لیگ (ن) کے سکندر حیات خان بوسن 49 ہزار 439 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے عبد القادر گیلانی 30 ہزار 450 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 152 ملتان: مسلم لیگ (ن) کے سید جاوید علی شاہ 56 ہزار 336 ووٹ کے ساتھ کامیاب، تحریک انصاف کے محمد ابراہیم خان 45 ہزار 857 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 153 ملتان: مسلم لیگ (ن) کے دیوان عاشق حسین بخاری 53 ہزار 545 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے رانا محمد قاسم نون 42 ہزار 760 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 154 لودھراں: آزاد امیدور محمد صدیق خان بلوچ 86 ہزار 154 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے جہانگیر ترین خان 75 ہزار 374 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 156 خانیوال: آزاد امیدوار محمد رضا حیات 78357 ووٹ کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے سید فخر امام 69080 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 158 خانیوال: مسلم لیگ (ن) کے اسلم بودلہ 65 ہزار 410 ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے ظہور حسین قریشی 46 ہزار 263 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 160 ساہیوال: مسلم لیگ (ن) کے سید عمران شاہ کامیاب

این اے 163 ساہیوال: مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد منیر اظہر  88853 ووٹ لے کر کامیاب،  مسلم لیگ (ق) کے محمد نعمان احمد لنگڑیاں  66863 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 170 وہاڑی: مسلم لیگ (ن) کے سعید احمد خان منیس  83 ہزار 533  ووٹ لے کر کامیاب، تحریک انصاف کے اورنگ خان کھچی 80  ہزار 971  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 174 راجن پور: مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد جعفر خان لغاری 87 ہزار 282 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار نصر اللہ خان دریشک 55 ہزار 651 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 175 راجن پور: مسلم لیگ (ن) کے حفیظ الرحمان خان دریشک 57 ہزار 528 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار میر دوست محمد مزاری 40 ہزار 822 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 176 مظفر گڑھ1 : مسلم لیگ (ن) کے ملک سلطان محمود بنجرا 84 ہزار 967 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ف) کے ملک غلام مصطفی کھر 72 ہزار 861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 183 بہاولپور: مسلم لیگ (ن) کے علی حسن گیلانی  62 ہزار 474 ووٹ لے کر کامیاب

این اے 186 بہاولپور: مسلم لیگ (ن) کے میاں ریاض حسین پیرزادہ 65 ہزار 822 ووٹ کے ساتھ کامیاب قرار پائے، مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ 50 ہزار 119 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 187 بہاولپور: مسلم لیگ (ق) چوہدری طارق بشیر چیمہ 92 ہزار 713 ووٹ کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے چوہدری سعود مجید 88 ہزار 566 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 188 بہاولنگر: مسلم لیگ ( ن) کے محمد اختر خادم 55 ہزار 950 ووٹ کے ساتھ کامیاب، آزاد امیدوار اصغر شاہ 46 ہزار 620 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 189 بہاولنگر: مسلم لیگ (ن) کے عالم داد لالیکا 71 ہزار 600 ووٹ لے کر پہلے، تحریک انصاف کے میاں ممتاز احمد متیانہ 300ہزار 200 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 197 رحیم یار خان: مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد ارشد خان لغاری 80 ہزار 608 ووٹ لے کر پہلے، پی پی پی پی کے مرتضی محمود 66 ہزار 546 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 194 رحیم یار خان: آزاد امیدوار خسور بختیار 64 ہزار 514  ووٹ لے کر پہلے، پی پی پی پی کے شہاب الدین 49 ہزار 726 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 199 سکھر: پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ 72 ہزار 584 ووٹ لے کر کامیاب، فکنشنل لیگ کے فقیر عنائیت 27 ہزار 252 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 202 شکارپور: نیشنل پیپلز پارٹی کے محمد ابراہیم جتوئی 54 ہزار 184 ووٹ لے کر کامیاب، پی پی پی پی کے آفتاب شعبان میرانی  53 ہزار 165 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 203 شکارپور: مسلم لیگ فنکشنل غوث بخش خان مہر 77 ہزار 065 ووٹ لے کر کامیاب، پی پی پی پی کے سردار واحد بخش بھایو 43 ہزار 913 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 204 لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے محمد ایاز سومرو 50 ہزار 118 ووٹ لے کر کامیاب رہے، فنکشنل لیگ کے مہتاب اکبر راشدی 32 ہزار 6 ووٹ لے کر کامیاب رہے۔

این اے 205 لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کے نظیر احمد بگھیو 65 ہزار 720 ووٹ کے ساتھ کامیاب، آزاد امیدوار صفدر علی عباسی 23 ہزار 561 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 207 لاڑکانہ: پیپلز پارٹی کی فریال تالپور 70 ہزار 800 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی غنویٰ بھٹو 20 ہزار 430 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 211 سے نیشنل پیپلز پارٹی کے امیدوار رئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی56578 ووٹ لے کر کامیاب

این اے 213 نوابشاہ: پی پی پی پی کی عذا فضل پیچویو 73 ہزار 364 ووٹ لے کر کامیاب، ایم کیو ایم کے عنایت علی رند 20284  ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 214 نوابشاہ: پیپلز پارٹی کے سید غلام مصطفیٰ شاہ 132114 ووٹ سے کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے علی اصغر رند 24669 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 215 خیرپور:  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے نواب علی وسان 75 ہزار388  ووٹ لےکر کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے سید غوث علی شاہ 46 ہزار 30 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 218 مٹیاری : پی پی پی پی کے مخدوم امین فہیم 62605 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے عبدالرزاق میمن 43 ہزار 700 ووٹ لے کر دوسری نمبر رہے

این اے 219 حیدر آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے خالد مقبول صدیقی ایک لاکھ 34 686 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جماعت اسلامی کے شوکت علی شیخ 5 ہزار 339 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 220 حیدرآباد: متحدہ قومی موومنٹ کے سید وسین حسین ایک لاکھ 21 ہزار 236 ووٹ کے ساتھ کامیاب، پیپلز پارٹی کے محمد صغیر قریشی 17 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 221 حیدرآباد: پی پی پی پی سید امیر علی شاہ جاموٹ 61 ہزار 079 ووٹ کے ساتھ کامیاب، سندھ ترقی پسند پارٹی کے رجب علی  11161 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 223 ٹنڈو الہٰ یار: پیپلز پارٹی کے عبد الستار بچانی 80 ہزار 200 ووٹ کے ساتھ کامیاب، مسلم لیگ (ن) کی راحیلہ گل مگسی 51 ہزار 500 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 224 بدین: پیپلز پارٹی کے سردار کمال خان چاند 67 ہزار 670 ووٹ لے کر کامیاب، فنکشنل لیگ کے علی اصغر ھالیپوٹو 44 ہزار 900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 225 بدین: اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کامیاب

این اے 228 عمر کوٹ: پیپلز پارٹی کے نواب محمد یوسف تالپور 97 ہزار 967 ووٹ کے ساتھ کامیاب، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی 84 ہزار 574 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 234 سانگھڑ:مسلم لیگ فنکشنل کے پیر بخش جونیجو 70 ہزار 236 ووت کے ساتھ کامیاب، پی پی پی پی کے فدا حسین ڈیرو 52 ہزار 460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 235 سانگھڑ: مسلم لیگ فنکشنل کے صدر الدین شاہ 74032 کے ساتھ کامیاب، پی پی پی پی کی شازیہ مری 61690 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

این اے 236 سانگھڑ:  پی پی پی پی کے روشن الدین جونیجو 85 ہزار 740 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ف) کے امام الدین شوقین 69 ہزار 490 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 237 ٹھٹھہ: پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 86 ہزار 705 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار سید ریاض حسین شاہ شیرازی 82 ہزار 907 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 238 ٹھٹھہ: آزاد امیدوار سید ایاز علی شاہ شیرازی 88 ہزار 137 ووٹ لے کر کامیاب قرار، پیپلز پارٹی کے رمیز الدین میمن 77 ہزار 194 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 245 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ریحان ہاشمی 150000 ووٹ لے کر کامیاب، پی پی پی پی کے سردار خان 5 ہزار 600 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 246 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے نبیل گبول ایک لاکھ 78 ہزار ووٹ لے کر کامیاب

این اے 247 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سفیان یوسف ایک لاکھ 80 ہزار ووٹ کے ساتھ کامیاب، پیپلز پارٹی کے محمد اصغر لال 4723 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 248 کراچی: پیپلز پارٹی کے شاہ جہاں بلوچ 54 ہزار 530 ووٹ لے کر کامیاب قرار، تحریک انصاف کے سبحان علی شاہی 26 ہزار 348 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 249 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے ڈاکٹر فارق ستار ایک لاکھ 8 ہزار ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے عبد العزیز میمن 63 ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 251 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سید علی رضا عابدی 74 ہزار ووٹ لے کر کامیاب، پی پی پی پی کے ذوالفقار علی قائم خانی  25 ہزار 400  ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 256 سبی: آزاد امیدوار میر دوستین خان ڈومکی 21200  ووٹ لے کر کامیاب۔

این اے 257 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے کے ساجد احمد  98 ہزار 500 ووٹ لے کر کامیاب، پاکستان تحریک انصاف کے فاروق خان بزدار 11 ہزار 051 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 258 کراچی:  مسلم لیگ (ن) کے عبدالحکیم بلوچ 47 ہزار 231 ووٹ لے کر کامیاب، پی پی پی پی کے عبدالرزاق راجا 39 ہزار 107 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 261 پشین: پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمد عیسی روشان 17 ہزار 066 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار سید فضل محمد آغا ایک ہزار 17 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 263 لورالائی: جے یو آئی (نظریاتی) کے مولانا امیر زمان 29 ہزار 905 ووٹ لے کر کامیاب، مسلم لیگ (ن) کے سردار محمد یعقوب خان ناصر 23 ہزار 037 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 266 نصیر آباد: آزاد امیدوار ظفراللہ خان جمالی 41 ہزار 604 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار میر سلیم احمد کھوسہ 37 ہزار 301 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 268 قلات: نیشنل پارٹی کے سردار کمال خان بنگلزئی 22 ہزار 500 ووٹ لے کر کامیاب، جمیعت علمائے اسلام (ف) کے مولانا عبد الغفور حیدری 7 ہزار 500 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے

این اے 271 خاران: مسلم لیگ (ن) کے عبد القادر کامیاب

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔