سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایریل شیرون بالآخر مر گئے

اسرائیل ایریل شیرون کو زندہ رکھنے کیلئے ہر سال 440 ملین ڈالر خرچ کرتا تھا۔


APP August 04, 2013
۔ایریل شیرون8 سال تک برین ہیمرج کے مرض میں مبتلا رہے۔ فوٹو : فائل

سابق اسرائیلی وزیراعظم ایریل شیرون انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صابرہ اور شتیلا میں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام سے شہرت حاصل کرنے والے ایریل شیرون8 سال تک برین ہیمرج کے مرض میں مبتلا رہے۔اسرائیلی حکومت نے شیرون کو بچانے کیلیے کئی ملین ڈالر خرچ کیے لیکن اس کے باوجود وہ اسے بچانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل ایریل شیرون کو زندہ رکھنے کیلئے ہر سال 440 ملین ڈالر خرچ کرتا تھا۔

مقبول خبریں