- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
خیبر پختونخوا کی حکومت صرف ڈیڑھ دو ماہ کا کھیل ہے، مولانا فضل الرحمان
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صرف ڈیڑھ دو ماہ کا کھیل ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر تحریک انصاف کی صوبے میں ڈیڑھ دو ماہ سے زائد حکومت رہی تو شاید خیبر پختونخوا پاکستان کا حصہ ہی نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات پر حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پچ پر آ گئے ہیں، طالبان سے مذاکراتی عمل اگلے ایک ماہ میں شروع ہونے کا امکان ہے اور اس سلسلے میں حکومت کو جو بھی تعاون درکار ہوگا ہم فراہم کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مقتدر سیاسی قوتوں کا مشاورتی فورم جلد بنے گا جس میں ملک کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر چیمہ نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے خیبرپختونخوا کی حکومت کے حوالے سے دیئے گئے بیان کو دیوانے کا خواب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات خود کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست اسی طرح کے غیر سنجیدہ بیانات پر چل رہی ہے اور ان جیسے لوگوں کی حکومت کے باعث ہی ملک کے حالات آج اس نہج پر پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔