ملالہ یوسفزئی 2013 کی بااثر نوجوان شخصیات کی فہرست میں شامل

خبر ایجنسیاں  جمعرات 14 نومبر 2013
نیوزی لینڈکی راک اسٹار 17سالہ لوریڈے دنیاکے بااثرنوجوانوں کی فہرست میں پہلے نمبرپر ہیں۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈکی راک اسٹار 17سالہ لوریڈے دنیاکے بااثرنوجوانوں کی فہرست میں پہلے نمبرپر ہیں۔ فوٹو: فائل

نیویارک: امریکی جریدے ٹائمز نے ملالہ یوسف زئی کو 2013کی بااثر نوجوان شخصیات کی فہرست میں شامل کرلیا۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین کی 2013کی فہرست میںملالہ یوسفزئی ساتویںپوزیشن پر ہیں۔ میگزین کے مطابق حملے کے بعدملالہ نے لڑکیوںکی تعلیم کے لیے بھرپور آوازاٹھائی۔ میگزین نے صدراوباما کی بڑی بیٹی مالیا کو پندرہویں نمبر پر رکھا۔

نیوزی لینڈکی راک اسٹار 17سالہ لوریڈے دنیاکے بااثرنوجوانوں کی فہرست میں پہلے نمبرپر ہیں۔ امریکی جریدہ ہرسال ایسے نوجوان گلوکاروں، کھلاڑیوں اور ٹیکنالوجی میںماہر نوجوانوں کی فہرست جاری کرتاہے جواپنے کام کی وجہ سے پوری دنیامیں شہرت حاصل کرلیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔