بانی پی ٹی آئی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ، علاج کے بعد اڈیالہ جیل منتقل

جیل سے اسپتال منتقلی اور واپسی کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے، ذرائع


عمران اصغر November 11, 2026
(فوٹو: اے آئی)

راولپنڈی:

بانی پاکستان تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ضروری طبی معائنے اور علاج کے بعد واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل سے اسپتال منتقلی اور واپسی کے دوران سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔