پاکستان گوگل کے لیے اشتہارات کے حوالے سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گئی۔

ویب ڈیسک  منگل 11 ستمبر 2012
گوگل حکام کے مطابق پاکستان میں  انٹرنیٹ  صارفین  میں اضافےکی وجہ سے یہ گوگل کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے, ایلسٹریشن ، جمال خورشید

گوگل حکام کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین میں اضافےکی وجہ سے یہ گوگل کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے, ایلسٹریشن ، جمال خورشید

کراچی: پاکستان گوگل کے لئے اشتہارات کے حوالے سے ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گئی، پاکستان میں اشتہارات کی مارکیٹ50 کروڑ ڈالرزہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اشتہاری مارکیٹ میں گوگل کا 1.3 فیصد حصہ ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دس ویب سائٹس میں سے 4 گوگل کی ہیں، گوگل حکام کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ سے زائد انٹرنیٹ صارفین موجود ہیں اور ان میں تیزی سے اضافے کے باعث پاکستان گوگل کے لیے ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔