بالی ووڈ کی نووارد اداکارہ عالیہ بھٹ بھی رنبیر کپور سے شادی کی خواہشمند

ویب ڈیسک  اتوار 6 اپريل 2014
ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا مجھے بہت چاہتے ہیں  اور ارجن کپور کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ عالیہ بھٹ فوٹو: فائل

ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا مجھے بہت چاہتے ہیں اور ارجن کپور کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ عالیہ بھٹ فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور اپنی اداکاری کے علاوہ لڑکیوں سے دوستیوں کے حوالے سے بھی چرچے میں رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود کروڑوں خواتین ان سے شادی کی خواہشمند ہیں جن میں بالی ووڈ کی کئی اداکارائیں بھی شامل ہیں اور اب اس طویل فہرست میں فلم نگری کی نئی مسافر عالیہ بھٹ بھی شامل ہوگئی ہیں۔  

بھارتی ٹی وی شو میں مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ اپنی پہلی فلم ’’اسٹوڈینٹ آف دی ائر‘‘ میں ان کے ساتھی اداکار ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا سے ان کی بہت اچھی دوستی ہے، دونوں ان کے سامنے پرینیتی چوپڑا کی تعریفوں کے پل باندھتے رہتے ہیں جس کا مقصد صرف انہیں غصہ دلانا ہوتا ہے لیکن انہیں معلوم ہے کہ وہ دونوں پرینتی چوپڑا سے زیادہ انہیں چاہتے ہیں  اور ارجن کپور کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔

عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ جب رنبیر کپور کی فلم’’ راک اسٹار‘‘ ریلیز ہوئی تھی تو اسی پروگرام میں انہیں مدعو کیا گیا تھا اس وقت ان سے پہلی مرتبہ بات ہوئی تھی، اس دوران انہوں نے رنبیر سے بلا تکان بے سروپا گفتگو کی، بعد میں انہیں احساس ہوا کہ رنبیر واقعی بہت اچھا لڑکا ہے اور وہ اب بھی اس سے شادی کرنا چاہتی ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے کسی سے کچھ بھی نہیں چھپایا یہاں تک کہ رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ اور اس کی سب سے گہری دوست کترینہ کیف کو بھی سب کچھ بتا چکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔