- ضمنی انتخابات میں پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کی منظوری
- خیبرپختوا میں گھر کی چھت گرنے کے واقعات میں دو بچیوں سمیت 5 افراد زخمی
- درجہ بندی کرنے کیلئے یوٹیوبر نے تمام امریکی ایئرلائنز کا سفر کرڈالا
- امریکی طبی اداروں میں نسلی امتیازی سلوک عام ہوتا جارہا ہے، رپورٹ
- عمران خان کا چیف جسٹس کو خط ، پی ٹی آئی کو انصاف دینے کا مطالبہ
- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہلاکتیں 59 ہوگئیں، 72 زخمی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
دنیا بھر میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات وسطی اورجنوبی امریکا میں ہوتے ہیں، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شرح قتل کے حوالے سے امریکی ریاست ہنڈورا اور وینزویلا دنیا بھر کی سب سے زیادہ خطرناک ریاستیں ہیں جہاں ایک لاکھ آبادی میں سے 90 فیصد شہری قتل کردیئے جاتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی دنیا بھر میں قتل کی شرح کے حوالے سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی وسطی ریاستوں میں شرح قتل تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ قتل کے واقعات ہنڈورا میں ہوتے ہیں جہاں ایک لاکھ آبادی کے تناسب سے شرح قتل 94.4 فیصد ہے جبکہ وینزویلا قتل کے بڑھتے واقعات میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں شرح قتل 53.7 فیصد ہے، اسی طرح بیلز میں 44.7 اور ایل سلویڈر میں 41.2 فیصد قتل کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ شرح قتل کے حوالے سے 2011 میں جاری ہونے والی رپورٹ میں ہنڈورا سرفہرست تھا جبکہ ایل سلویڈر دوسرے اور وینزویلا تیسرے درجے پر تھا تاہم حالیہ رپورٹ میں امریکا قتل کی شرح کے حوالے سے افریقا سے بھی آگے نکل چکا ہے جہاں سب سے زیادہ قتل کے واقعات وسطی اور جنوبی امریکا میں رونما ہوتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکا میں منظم جرائم اور نسل کشی کی شرح 30 فیصد ہے جبکہ وسطی امریکا میں گروہی تشدد کی بڑھتی وارداتیں تاریخی حیثیت رکھتی ہیں، دیگر ممالک میں گوٹے مالا میں شرح قتل 39.9 ، جنوبی افریقا میں 31 ، کولمبیا 30.8 اور برازیل میں 25.2 فیصد قتل کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔