جان ابراہم اور ورون دھون ہدایتکار روہت دھون کی فلم میں کام کریں گے

اے پی پی  جمعرات 24 اپريل 2014
دو ہیرو اکٹھے پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے تو ضرور مداحوں کو مسحور کرینگے۔ہدایت کار۔
فوٹو : فائل

دو ہیرو اکٹھے پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے تو ضرور مداحوں کو مسحور کرینگے۔ہدایت کار۔ فوٹو : فائل

ممبئ: بالی ووڈ ہدایتکار روہت دھون نے اپنی نئی فلم میں مرکزی کردار کے لیے اداکار جان ابراہم اور اداکار ورون دھون کو کاسٹ کر لیا۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہدایتکار روہت دھون جن کی ہدایات کردہ پہلی فلم ’’دیسی بوائز‘‘ تھی، نے اپنی اگلی فلم میں اداکار جان ابراہم اور اداکار ورون دھوان کو اکٹھے کاسٹ کر لیا۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ جب یہ دو ہیرو اکٹھے پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے تو ضرور مداحوں کو مسحور کرینگے۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز جلد ہی کر دیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔