ایم کیو ایم کا کراچی میں تنظیمی دفاتر دوبارہ کھولنے پر غور

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 24 اپريل 2014
سیکٹرزآفسز میں ایم این ایز ،ایم پی ایز اورایلڈر ونگز اپنی تنظیمی سرگرمیاں اور عوامی مسائل کو دیکھ رہے تھے۔
 فوٹو: فائل

سیکٹرزآفسز میں ایم این ایز ،ایم پی ایز اورایلڈر ونگز اپنی تنظیمی سرگرمیاں اور عوامی مسائل کو دیکھ رہے تھے۔ فوٹو: فائل

کراچی: سندھ حکومت میں ایم کیوایم کی شمولیت کے بعدکراچی میں تنظیمی سرگرمیوں کی مکمل بحالی کے لیے مشاورت شروع ہوگئی ہی اور آئندہ چند روز میں سیاسی حالات کودیکھتے ہوئے ایم کیوایم کی قیادت کراچی میں اپنے تنظیمی دفاتر کھولنے کا فیصلہ کرے گی۔

باخبرذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی قیادت کراچی آپریشن پر کچھ تحفظات اور شکایات سمیت لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے حوالے سے حکومتی حلقوں کی یقین دہانی پر عملی اقدامات سامنے آنے کے بعد کراچی میں تنظیمی دفاتر کھولے گی اور سیاسی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا ،واضح رہے کراچی آپریشن کے آغاز کے بعد ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد پارٹی نے کراچی میں تمام تنظیمی دفاتر بند کردیے تھے ، سیکٹرزآفسز میں ایم این ایز ،ایم پی ایز اورایلڈر ونگز اپنی تنظیمی سرگرمیاں اور عوامی مسائل کو دیکھ رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔