سنگیتا کو بچگانہ حرکتوں سے باز آجانا چاہیے، میرا

این این آئی  پير 26 مئ 2014
فلم انڈسٹری کی تباہی میں دیگر لوگوں کے ساتھ سنگیتا کا بھی برابرحصہ ہے، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

فلم انڈسٹری کی تباہی میں دیگر لوگوں کے ساتھ سنگیتا کا بھی برابرحصہ ہے، اداکارہ۔ فوٹو: فائل

لاہور: اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ہدایتکارہ سنگیتا کو اپنی بچگانہ حرکتوں سے باز آجانا چاہیے، وہ میرے خلاف ایسی باتیں کر کے صرف سستی شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں ، انھیں چاہیے کہ وہ اپنی عمر کا لحاظ کریں اور اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے کرنا چھوڑ دیں۔

ٹیلیفون پر ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے ہدایتکار ہ سنگیتا کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنگیتا اب دادی ،نانی بن چکی ہیں انھیں چاہیے کہ وہ بڑے پن کا مظاہرہ کریں ۔ پاکستان فلم انڈسٹری کی تباہی میں دیگر لوگوں کے ساتھ سنگیتا کا بھی برابر کا حصہ ہے انھیں چاہیے کہ وہ اپنی عمر کا خیال کرتے ہوئے اس شعبے کو چھوڑ کر اللہ توبہ کریں اور نوجوان نسل کو اس طرف آنے دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔