میسی دھاک جمانے کیلئے آج میدان میں اتریں گے

آج ارجنٹائن کا بوسنیا ہرزیگووینیا، فرانس کا ہونڈراس اور سوئٹزرلینڈ کا ایکواڈور سے مقابلہ ہے


AFP/Sports Desk June 15, 2014
لیونل میسی 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں طلائی میڈل جیتنے والی ارجنٹائنی ٹیم کا حصہ رہے فوٹو: رائٹرز

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی برازیل میں دھاک جمانے کے لئے اتوار کو میدان میں اتریں گے۔ورلڈکپ گروپ ' ایف ' میں شامل ان کی ٹیم ارجنٹائن کا پہلا مقابلہ بوسنیا ہرزیگووینیا سے ہونا ہے، فرنچ سائیڈ ہونڈراس جبکہ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم ایکواڈورسے ٹکرائے گی، زلاٹن ابراہیمووچ بھی ایکشن میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کوگروپ ' ایف ' کا افتتاحی مقابلہ ارجنٹائن اور بوسنیا ہرزیگووینیا کے درمیان ہوگا،اب تک دونوں باہمی میچز میں ارجنٹائنی ٹیم فتحیاب رہی،آل ٹائم گریٹ پلیئرز میں شامل ہونے کے لئے لیونل میسی دھاک جمانے کی کوشش کریں گے، گذشتہ کئی برسوں میں اسپینش کلب بارسلونا کے لیے ٹرافیز اور انفرادی اعزازات سمیٹنے والے ریکارڈ ساز26 سالہ پلیئر دنیا کے بڑے ایونٹ میں کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں۔

اگرچہ وہ 2008 میں بیجنگ اولمپکس میں طلائی میڈل جیتنے والی ارجنٹائنی ٹیم کا حصہ رہے لیکن ورلڈ کپ اور کوپا امریکا میں کامیابی پانا ان کی ٹیم کے لئے مشکل رہا ہے، چار مرتبہ بیلون ڈی آرڈر ایوارڈ جیتنے والے میسی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک نہیں لیکن وہ ابھی تک اپنے ملک ارجنٹائن کے لئے کوئی بڑا کارنامہ انجام نہیں دے پائے ہیں،ماضی میں2006 اور2010 ورلڈ کپ کے تجربات بھی کچھ خاص نہیں رہے، البتہ اب بہت سے فٹبال ماہرین کا خیال ہے کہ 2014 کے میگا ایونٹ میں میسی کے لئے اپنا رنگ جمانے کا وقت آگیا ہے،کوچ سبیلا اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ حریف دفاعی پلیئرز کا ہدف اکیلے میسی نہیں ہوں، ٹخنے کی انجری کے پیش نظر ہیگوئن کی میچ میں شرکت مشکوک ہے۔

ارجنٹائن کے پاس پی ایس جی کے لئے کھیلنے والے ایزاکوئل لیوازی بھی موجود ہیں، اس سے قبل گروپ 'ای ' میں سابق چیمپئن فرانس کی پہلی آزمائش ہونڈراس سے ہوگی، دونوں ممالک پہلی مرتبہ مدمقابل آرہے ہیں، اسی گروپ کے پہلے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ اور ایکواڈور کی ٹیمیں بھی برسرپیکار ہوں گی، پیرس سینٹ جرمین کے لیے جادو جگانے والے سوئیڈش اسٹرائیکر زلاٹن ابراہیمووچ شائقین کو اپنے کھیل سے محظوظ کریں گے، دونوں ممالک کا یہ پہلا باہمی مقابلہ ہوگا۔

مقبول خبریں