- بھارت میں مسافر بس نالے میں گر گئی؛ 12 خواتین سمیت 19 افراد ہلاک
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمت کم ہو گئی
- سندھ؛ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
- پرویز الٰہی 9 مئی کے 20 نئے مقدمات میں نامزد، تفصیلات سامنے آ گئیں
- صدررئیسی اور دیگر کی تجہیز و تکفین کب اور کہاں ہوں گئیں؛ تفصیلات جاری
- پاک انگلینڈ سیریز؛ انگلش کپتان کچھ میچز سے محروم رہ سکتے ہیں؟ مگر کیوں!
- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- آئی ایم ایف ، پاکستان کا غذائی اجناس اور توانائی کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پراتفاق
- لاپتہ طلباء کیس؛ ایجنسیز کے کام کا طریقہ کار واضح ہوجائے تو اچھا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے ممکنہ وارنٹِ گرفتاری پر امریکا بلبلا اُٹھا
- فین زون ٹکٹ کی قیمت کیا ہوگی، کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا اعلان
- بریگیڈیئر (ر) محمد مصدق عباسی وزیراعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی مقرر
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابراعظم، رضوان امریکا میں اسلامک سینٹر کا دورہ کریں گے
- ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ ہے، مقابلے کیلیے حکومت ہتھیار خریدے گی، شرجیل میمن
- اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی کی تجویز دے دی
- پنجاب اسمبلی غیرقانونی بھرتی کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور
- کیا کومیلا وکٹورینز کی اونر پی ایس ایل میں ٹیم خرید سکتی ہیں؟
- ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد ایران نے مدد طلب کی تھی، امریکا
- شناخت سے محروم پاکستان کے بنگالی
- عزت کو لیکر کچھ زیادہ ہی حساس ہونا ڈپریشن کا خطرہ بڑھا دیتا ہے
آصفہ بھٹو کی نواب شاہ سے بلامقابلہ کامیابی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج
کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کی این اے 207 نواب شاہ سے بلامقابلہ کامیابی کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کی قومی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی کو حلقہ 207 نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے امیدوار غلام مصطفی رند نے چیلنج کردیا۔ غلام مصطفی رند نے پی ٹی آئی وکیل ایڈووکیٹ وہاب بلوچ کے توسط سے درخواست دائر کردی جس میں الیکشن کمیشن سمیت آصفہ بھٹو کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 22 اپریل تک کامیابی اور منتخب ہونے کا فیصلہ کرنا غیر قانونی ہے، ہمارے کاغذات مسترد کیے گئے، ہم نے واپس نہیں لیے، مجھے کہا گیا کہ آپ نے بجلی کا بل جمع نہیں کروایا جب کہ ہمارے گاؤں میں تو بجلی ہےہی نہیں اور جب میں بل لینے گیا تو مجھے پولیس نے حراست میں لے لیا۔
میری عدالت سے استدعا ہے کہ آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کو کالعدم قرار دے کر مجھ سمیت دیگر امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔