کراچی، سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا 

متوفی اپنے دوستوں کے ساتھ پکنک منانے آیا تھا، شناخت 16 سالہ مزمل کے نام سے ہوئی جو بلدیہ کالونی کا رہائشی تھا


منور خان October 22, 2026

شہر قائد کی ساحلی پٹی ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔

ایکسپیریس نیوز کے مطابق ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندر میں 16 سالہ نوجوان تیز لہروں کی نذر ہوکر ڈوپ کر لاپتہ ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایدھی غوطہ خوروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نوجوان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ ایدھی حکام کے مطابق سمندر میں لاپتہ نوجوان کی شناخت 16 سالہ مزمل کے نام سے کی گئی جو کہ بلدیہ قائمخانی کالونی کا رہائشی ہے اور دوستوں کے ہممراہ پکنک منانے کے لیے آیا تھا۔

دوستوں نے بتایا کہ مزمل سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش شروع کی گئی تاہم رات ہونے کے باعث نوجوان کی تلاش کا ریسکیو آپریشن وقتی طور پر روک دیا گیا ہے جو صبح دوبارہ شروع کیا جائیگا۔