ترکی کی رمیسا گلگی کو دنیا کی طویل القامت لڑکی ہونے کا اعزاز حاصل

ویب ڈیسک  جمعـء 11 جولائی 2014
میری ہمیشہ دوسروں سے منفرد دکھنے کی خواہش تھی جو آج میرے قد کے ذریعے پوری ہوئی، رمیسا گلگلی  فوٹو: فائل

میری ہمیشہ دوسروں سے منفرد دکھنے کی خواہش تھی جو آج میرے قد کے ذریعے پوری ہوئی، رمیسا گلگلی فوٹو: فائل

انقرہ: ترکی کی 17 سالہ رمیسا گلگی نے دنیا کی سب سے طویل القامت لڑکی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

7 فٹ 09 انچ لمبی رمیسا گلگی کے سب سے دراز قد ہونے کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈ کی نمائندہ نے کی اور انہیں سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ اس موقع پر رمیسا کا کہنا تھا کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرکے بہت خوش ہیں کیونکہ آج ان کا سب سے بڑا خواب پورا ہوا ہے، میری ہمیشہ دوسروں سے منفرد دکھنے کی خواہش تھی جو آج میرے قد کے ذریعے پوری ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ لمبے قد کی وجہ سے انہیں اونچی جگہوں تک رسائی حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے اور ان کے خیال میں لمبے قد کے باعث لوگوں کو گردن نیچی کرکے دیکھنے میں کوئی قباحت نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔