کرینہ کپور ’’سنگھم ریٹرنز‘‘ میں رکشہ ڈرائیور بن گئیں

نیٹ نیوز  منگل 15 جولائی 2014
ایکشن سین پسند نہیں کرتی، نئی فلم میں شائقین مجھے رکشہ چلاتے دیکھیں گے،انٹرویو،فوٹو:فائل

ایکشن سین پسند نہیں کرتی، نئی فلم میں شائقین مجھے رکشہ چلاتے دیکھیں گے،انٹرویو،فوٹو:فائل

ممبئ: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اپنی نئی فلم ’’سنگھم ریٹرنز ‘‘میں رکشہ چلاتی نظر آئیں گیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں بیبو کا کہنا تھا کہ انھیں فلموں میں ایکشن سین ناپسند ہیں اور وہ اس قسم کے مناظر عکس بند کرانے سے اجتناب برتتی ہیں لیکن ہدایتکار روہت سیٹھی کی بات کچھ مختلف ہے، ان کی فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی حفاظت کے لیے تمام تر انتظامات کیے جاتے ہیں اور اسی لیے وہ ان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں ۔

جس کے با عث شائقین انھیں نئی فلم ’’سنگھم ریٹرنز ‘‘ میں رکشہ چلاتے ہوئے دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ فلم سنگھم ریٹرنز میں کرینہ کپور کے مد مقابل ہیرو کا کردار اجے دیو گن ادا کررہے ہیں اور یہ فلم رواں برس ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔