تحریک انصاف کی اپنے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی ہدایت

ویب ڈیسک  پير 28 جولائی 2014
 سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 5 سال کھاتے رہے اور اب دانت دکھا رہے ہیں۔،شاہ محمود قریشی،فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 5 سال کھاتے رہے اور اب دانت دکھا رہے ہیں۔،شاہ محمود قریشی،فوٹو:فائل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے ارکان اسمبلی کو استعفے پارٹی چیرمین کو بھجوانے کی ہدایت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق وائس چیرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے پارٹی کے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کو ہدایت دی ہیں کہ وہ اپنے استعفے پارٹی چیرمین عمران خان کو بھجوادیں وہ جب مناسب سمجھیں گے تمام استعفے اسپیکر کو پیش کردیں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور وہ اب فوج کو ڈھال کے طورپر استعمال کررہی ہے جبکہ فوج کو سیاسی معاملے میں گھسیٹنا کسی طور درست نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے بھی ملک میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم رکھا تھا اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 5 سال کھاتے رہے اور اب دانت دکھا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔