کراچی میں سی آئی ڈی پولیس کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 1 اگست 2014
ملزمان کے قبضے سے پولیس کی وردیاں،کلاشنکوف اور دستی بموں سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، راجہ عمر خطاب ، فوٹو:آن لائن

ملزمان کے قبضے سے پولیس کی وردیاں،کلاشنکوف اور دستی بموں سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا، راجہ عمر خطاب ، فوٹو:آن لائن

کراچی: سی آئی ڈی پولیس نے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سی آئی ڈی کے انسداد دہشت گردی ونگ کے سربراہ راجہ عمر خطاب کے مطابق سی آئی ڈی نے کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کارروائی کی جس میں لیاری گینگ وار کے 6 ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے۔ راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ملزمان اغوا برائے تاوان سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان شہریوں کو شارٹ ٹرم کے لیے اغوا کرکے ان سے بھاری تاوان بھی طلب کیا کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے پولیس کی وردیاں،کلاشنکوف اور دستی بموں سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔