نئی فلم ’’پی کے‘‘ کی پہلی جھلک، عامر خان برہنہ نظر آئے

نیٹ نیوز  ہفتہ 2 اگست 2014
ہندو دیوتا پر طنزیہ فلم کی ڈائریکشن راج کمار ہیرانی نے دی ہے اور 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔  فوٹو : فائل

ہندو دیوتا پر طنزیہ فلم کی ڈائریکشن راج کمار ہیرانی نے دی ہے اور 19 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ فوٹو : فائل

ممبئی: عامر خان کی نئی فلم ’’پی کے ‘‘ جس کا مداحوں کو بڑی بے چینی سے انتظار ہے۔

اس کی پہلی جھلک گزشتہ روز دکھا دی گئی جس میں عامر خان بالکل بغیر کپڑوں کے برہنہ نظر آئے۔ نئی فلم ’’پی کے ‘‘ میں مرکزی کردار اداکارہ انوشکا شرما اور سوشانت سنگھ راجپوت کر رہے ہیں۔ فلم ’’پی کے ‘‘ کی پہلی جھلک میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر خان ایک ریل ٹریک کے درمیان بالکل ننگے کھڑے ہیں اور اپنے ستر ایک کیسٹ پلیئر(ٹیپ) سے ڈھکے ہوئے ہیں۔

اس طرح کا بولڈ سین عامر خان نے پہلی مرتبہ کسی بالی ووڈ فلم میں دیا ہے۔ اس فلم کی ڈائریکشن راج کمار ہیرانی نے دی ہے‘ ہیرانی ہندو دیوی دیوتاؤں پر تنقید اور طنز کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں اور ان کی یہ نئی فلم جس میں دیوتا پر طنز کیا گیا ہے اب 19 دسمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔