- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
دہشت گردوں کے سرپرست شریف برادران اب اسرائیلی کردار ادا کر ہے ہیں، طاہرالقادری
لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکن متحد ہوجائیں اور جو رہنما پیچھے ہٹ جائیں وہ اسے چھوڑ کر دوسرے رہنما سے مل جائیں۔
لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 روز سے پولیس نے منہاج القرآن سیکریٹریٹ کی جانب آنے والے تمام راستے سیل کررکھے ہیں، قرآن خوانی کے لئے آنے والوں کو پانی تک میسر نہیں، لاہور کی سول سوسائٹی یوم شہدا میں شرکت کے آنے والوں کی مہمان نوازی کرے، پنجاب حکومت اور انتظامیہ انسانی قدروں سے دور ہوچکے ہیں، وہ پنجاب حکومت کو داخلی دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ چوہدری شجاعت، چوہدری پرویز الہٰی کی سیکیورٹی واپس لینا انتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں جس طرح دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن کیا اسی طرح عوام ان کا بھی خاتمہ کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف پہلے سے ہی دہشت گردوں کے سرپرست تو تھے ہی اب یہ اسرائیلی کردار ادا کررہے ہیں، انہیں سب معلوم ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو اقتدار میں لانے کے لئے کس حکومت نے سرمایہ کاری کی ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کارکن اپنے حوصلے بلند رکھیں حکومت کفر سے چل سکتی ہیں ظلم سے نہیں، یوم شہدا بھی ہوگا اورانقلاب بھی آئے گا، انقلاب کے ذریعے خوشحالی کا سورج طلوع ہونے والا ہے، ہفتہ شہدا کے لئے آنے والوں کو روکنے کے لئے لگائے گئے ناکے اور رکاوٹیں غیرقانونی، غیرآئینی اور غیراخلاقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ظالموں کا ظلم زیادہ دیر نہیں رہ سکتا، گولیاں چلانے کا حکم دینے والے جاتی امرا کی خیرمنائیں، ہمارے کارکن و عوام جرات کے ساتھ نکل رہے ہیں وہ رکاوٹوں کو ٹھوکر مار کر یہاں تک پہنچیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے تمام کارکن اس ملک کے بچے ہیں۔ ہماری جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک نچلی سطح پر اقتدار عوام کو نہیں مل جاتا، حکومت کے خاتمے اور انقلاب کی تکمیل تک ہمارا مارچ ختم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے کارکن سن لیں کہ اگرہم دونوں میں سے جو رہنما بھی اپنے مطالبے سے پیچھے ہٹ جائے تو مایوس ہونے کے بجائے اس رہنما کو چھوڑ کر دوسری جماعت کے ساتھ آگے بڑھ جائیں۔ عوام کے پاس یہ آخری موقع ہے کہ اب بھی نہ نکلے تو پھرکبھی انقلاب نہیں آئے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔