مظاہرین اور حکومت میں فوج ثالثی کررہی ہے، وال اسٹریٹ جرنل

آئی این پی / این این آئی  ہفتہ 16 اگست 2014
سیاسی تنازع کے حل کیلیے مظاہرین بھی فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں، امریکی اخبار  فوٹو: آئی این پی/فائل

سیاسی تنازع کے حل کیلیے مظاہرین بھی فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں، امریکی اخبار فوٹو: آئی این پی/فائل

واشنگٹن: امریکی اخبار ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ مظاہرین اورحکومت کے درمیان فوج ثالثی کررہی ہے۔

عمران خان ہزاروں مظاہرین کیساتھ اسلام آبادکی طرف مارچ کررہے ہیں، کچھ سیاستدان جنرل راحیل شریف، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور شہباز شریف کی ملاقات کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔ جمعے کوامریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات کے بعد وزیر داخلہ نے کہا کہ اس پورے معاملے پر پاکستانی مسلح افواج ملوث نہیں ہیں۔

اس پر فوج نے تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ اس سیاسی تنازع کے حل کیلیے مظاہرین بھی فوج کی طرف دیکھ رہے ہیں،عمران خان انتخابات اور وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن نواز شریف کو پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل ہے، تجزیہ کار کہتے ہیں یہ صرف فوجی مداخلت سے ہی ہوسکتا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک Stratfor کے نائب صدر کامران بخاری نے کہا فوج اقتدار نہیں سنبھالنا چاہتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔