کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 6 افراد کی لاشیں برآمد

تمام لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جو ممکنہ طور پر نشے کی زیادتی اور شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، ترجمان


منور خان May 02, 2026
فوٹو فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں سے 6 نشے کے عادی افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

چھیپا ذرائع کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں نشے کی زیادتی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 06 ہوگئی۔ 

گارڈن فاطمہ جناح اسکول ماہرہ گارڈن کے قریب سے 01 شخص کی لاش برآمد جس کی  شناخت تاحال نہ ہوسکی تاہم عمر 35 سال کے قریب ہے۔

رنچھوڑ لائن الشفاء کلینک کے قریب سے 01 شخص کی لاش برآمد شناخت تاحال نہ ہوسکی  تاہم عمر 30 سال کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ نمائش پیپلز چورنگی کے قریب سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ 

کلفٹن نیلم کالونی گلی نمبر 20 کے قریب گھر سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت اسد ولد نذیر عمر 17 سال کے نام سے ہوئی، قیوم آباد KPT برج کے قریب فٹ پاتھ سے 35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ 

اس کے علاوہ سہراب گوٹھ پل کے نیچے سے 35 سالہ شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی۔

ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق تمام لاشیں نشے کے عادی افراد کی ہیں جو ممکنہ طور پر نشے کی زیادتی اور شدید گرمی کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔