کراچی:
میر رضا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ محکمہ صحت سندھ نے قبر کشائی کے لیے نیا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 5 رکنی میڈیکل انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ اس سے قبل کیس کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی میڈیکل بورڈ قائم کیا گیا تھا۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق میر رضا کی قبر کشائی آج صبح 9 بجے کی جائے گی جبکہ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید بدستور بورڈ کی کنوینر مقرر رہیں گی۔
نئے انکوائری بورڈ میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے سربراہ شعبۂ فرانزک میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر ذکی الدین کو شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے پروفیسر ڈاکٹر کاظی اکبر (شعبۂ فرانزک میڈیسن) اور پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چانگ (شعبۂ پیتھالوجی) بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔
حکم نامے کے مطابق پولیس سرجن حیدرآباد ڈاکٹر وسیم خان کو بھی نئے میڈیکل بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔