والد کی فلم ’’فائنڈنگ فینی‘‘ دیکھنے کا منتظر ہوں، شاہد کپور

نیٹ نیوز  اتوار 17 اگست 2014
فلم میں والد پنکج کپور کی شخصیت کے وہ پہلو دیکھنے کو ملیں گے جو پہلے نہیں دیکھے۔  فوٹو : فائل

فلم میں والد پنکج کپور کی شخصیت کے وہ پہلو دیکھنے کو ملیں گے جو پہلے نہیں دیکھے۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنے والد پنکج کپور کی فلم ’’فائنڈنگ فینی‘‘ دیکھنے کے لیے بے صبری سے منتظر ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہد کپور جن کی فلم ’’حیدر‘‘ جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے اور وہ آج کل فلم کی تشہیری مہم میں مشغول ہیں، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد پنکج کپور کی فلم ’’فائنڈنگ فینی‘‘ کی ریلیز کے بے صبری سے منتظر ہیں ۔

کیونکہ فلم میں ان کے والد کی شخصیت کا وہ پہلو انھیں دیکھنے کو ملے گا جو انھوں نے اس سے قبل نہیں دیکھا، یہ ان کے لیے نیا تجربہ ہو گا۔ فلم کی ہدایات ہومی اداجانیہ نے دی ہیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، ارجن کپور اور نصیر الدین شاہ شامل ہیں۔ اداکار نے کہا کہ وہ فلم کا مختصر ٹریلر دیکھ چکے ہیں یہ زبردست ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔