غزہ پراسرائیلی بمباری میں خاتون اور 2 بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک  اتوار 24 اگست 2014
صیہونی جیٹ طیاروں نے جبالیا میں مکان کو نشانہ بنایاجس میں خاتون اوران کے 2بچے شہید ہوگئے   فوٹو؛ اے ایف پی

صیہونی جیٹ طیاروں نے جبالیا میں مکان کو نشانہ بنایاجس میں خاتون اوران کے 2بچے شہید ہوگئے فوٹو؛ اے ایف پی

غزہ سٹی: غزہ پر اسرائیلی جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ماں اور 2 بچوں سمیت 12 فلسینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی جیٹ طیارے نے غزہ کے شمالی علاقے جبالیا میں ایک گھر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت ان کے 2 بچے شہید ہوگئے ۔ فلسطینی ایمرجنسی ترجمان کے مطابق آج اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مجموعی طور پر شہادتوں کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ گزشتہ روز اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں 10 افراد شہید ہوئے تھے۔

دوسری جانب مصری وزیر خارجہ نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا ہے کہ بات چیت کا عمل بحال کرتے ہوئے فوری طور پر جنگی بندی کی جائے جس کے لئے مصر بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، انہوں نے فریقین سے درخواست کی کہ حملوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جسے روکنے کے لئے دونوں جانب سے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔