ریاست کی عمارتوں کو نشانہ بنا کر طاہرالقادری اورعمران خان نے ناقابل معافی گناہ کیا، پرویزرشید

ویب ڈیسک  اتوار 31 اگست 2014
وفاق کی علامت ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی،
پرویزرشید،
فوٹو: فائل

وفاق کی علامت ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی، پرویزرشید، فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دارالحکومت پر چڑھائی کرکے  طاہرالقادری اور عمران خان نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ دو جماعتوں نے جمہوریت کی نشانی پارلیمنٹ ہاؤس پر حملہ کیا جبکہ وفاق کی علامت ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ  وزیراعظم ہاؤس پر حملہ عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہرالقادری نے ناقابل معافی گناہ کیے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔