- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
دنیا میں بہت سے جھوٹے دیکھے لیکن عمران خان جیسا نہیں دیکھا، خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ انہوں نے دنیا میں بہت بڑے جھوٹے دیکھے ہیں لیکن عمران خان جیسا انداز کسی کا نہیں، وہ اس قدر اونچی آواز میں جھوٹے بولتے ہیں کہ سچا شخص بھی اپنی سچائی پر شش و پنج میں پڑجاتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جبر ، گالی اور ڈنڈا بردار جتھوں کے ذریعے جمہور کے فیصلے کو روندنے کی کوشش کی گئی تو ریاست میں جنگل کا قانون رائج ہوگا، طاہر القادری اور عمران خان پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ جتنا چاہے زور لگالیں اس ملک کی پارلیمنٹ ان کی کوشش کو ناکام بنادے گی۔ دارالحکومت کو فتح کرنے کے لئے آنے والے خود ہی مغلوب ہوں گے، غلیلیں اور کنچے لے کر آنے والے سیاسی کارکن نہیں ہوسکتے، مسلح ہوکر پرامن ہونے کا دعویٰ زیادہ دن برقرار نہیں رہ سکتا۔ عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن سیاست دان نہیں ہوسکتے، عمران خان سر کے بل بھی کھڑے ہوجائیں تو نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی کارکن کی حیثیت سے وہ سمجھتے ہیں کہ سیاسی قائدین کو نفرت کے بیج نہیں بونے چاہئیں،عمران خان اور طاہر القادری نے اپنے کارکنوں میں نفرت اور زہر بھر دیا ہے، دونوں رہنماؤں کی جانب سے پھیلائی گئی نفرت کا اثر بہت عرصے تک رہے گا جبکہ سیاسی کارکن انہیں جمہوریت کے ڈاکہ زن قرار دیتے ہیں۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں آج جو بھی ہورہا ہے وہ ایک سازش کا حصہ ہے اور اس میں طاہر القادری، عمران خان، شیخ رشید، چوہدری برادران اور پرویز مشرف شامل ہیں۔ عمران خان اب انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے مطالبے سے دستبردار ہو بھی جائیں تو حکومت اس کی تحقیقات کرائے گی کیونکہ اب یہ ان کا نہیں ہمارا مسئلہ بن گیا ہے۔ یہ کسی دھاندلی ہے جس کا کوئی ثبوت نہیں، جو جہاں سے جیتا ہے وہاں دھاندلی نہیں ہوئی اور جہاں سے ہارا ہے وہاں دھاندلی ہوئی ہے۔ افواج پاکستان آئین اور جمہوریت کے ساتھ ہے، اس وقت بھی مسلح افواج آئین، جمہوریت اور پارلیمنٹ کا تحفظ کررہی ہے اور عمران خان کہتے ہیں کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، کسی جمہوری شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ڈنڈے اٹھا کر دارالحکومت کو فتح کرنے پہنچ جائے۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت کو ڈانواڈول کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی میں پھوٹ ڈال دی ہے لیکن اپنی انا سے باز نہیں آتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔