ہالی وڈ میں ڈاکٹر طاہر القادری کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی

اسٹاف رپورٹر  منگل 9 ستمبر 2014
قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جارہی ہے، میڈیا کوارڈینیٹر عوامی تحریک   فوٹو: فائل

قائداعظم محمدعلی جناح ؒ کے بعد ڈاکٹر طاہرالقادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جارہی ہے، میڈیا کوارڈینیٹر عوامی تحریک فوٹو: فائل

کراچی: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہر القادری کی زندگی پرمبنی ہالی وڈمیں فلم بنائی جارہی ہے۔

یہ بات پاکستان عوامی تحریک کراچی کے میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ اشتیاق نے ایک اعلامیے میں بتائی۔ انھوں نے بتایا کہ بابائے قوم قائداعظم محمدعلی جناح ؒ  کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری واحد سیاسی پاکستانی شخصیت ہیں جن پر ہالی وڈ میں فلم بنائی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا دنیا کی کئی یونیورسٹیز میں ڈاکٹر طاہر القادری پر پی ایچ ڈی کے مقالے لکھے جارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔