قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 261 پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعرات 18 ستمبر 2014
این اے 261 پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولوی آغا محمد کامیاب ہوئے تھے تاہم جعلی ڈگری پر انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔  فوٹو : فائل

این اے 261 پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولوی آغا محمد کامیاب ہوئے تھے تاہم جعلی ڈگری پر انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلوچستان سے حلقہ این اے 261 میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 261 پر امیدوار سے ان کے کاغذات نامزدگی 29 اور 30 ستمبر کو وصول کئے جائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اور 2 اکتوبر کو ہوگی۔ امیدوار 16 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکتے ہیں۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 17 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 8 نومبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ این اے 261 پر جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولوی آغا محمد کامیاب ہوئے تھے تاہم جعلی ڈگری پر انہیں نااہل قرار دیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔