- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
دنیا کے 10 بہترین خفیہ اداروں میں آئی ایس آئی سرفہرست
اسلام آباد / واشنگٹن: دنیا کے 10 بہترین خفیہ اداروں میں آئی ایس آئی سرفہرست آگئی، امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) پاکستان کی سب سے اہم ایجنسی ہے۔
امریکن کرائم نیوز نے دنیا بھر کے بہترین خفیہ اداروں میں اسے سب سے اوپر رکھا ہے یعنی دنیا کی بہترین انٹیلی جنس ایجنسی قرار دیا، قومی مفادات کا تحفظ، سیاسی و معاشرتی مفادات سے متعلق معاملات پر توجہ اور فوج کی مشاورت اس ادارے کا بنیادی فریضہ ہے، اس کے علاوہ اندرون و بیرون ملک دشمن عناصر سے حفاظت اور خاص کر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی بھی اس ادارے کے فرائض منصبی میں شامل ہیں، کارگل اور افغان جنگوں کے علاوہ ایجنسی نے کشمیر آپریشن میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔
دوسرے نمبر پر آنے والی ایجنسی امریکی سی آئی اے ہے، وہ تمام ملکی اور غیر ملکی تناظر میں معلومات جمع کرتی اور اس کا تجزیہ کرتی ہے، یہ معلومات پالیسی سازوں کو پیش کی جاتی ہیں جو قومی مفادات کے عین مطابق قوانین اور قواعد و ضوابط تشکیل دیتے ہیں، برطانوی ایجنسی ایم آئی سکس کو عام طور پر سیکرٹ انٹیلی جنس سروس کہا جاتا ہے یہ دنیا کے بہترین حساس اداروں میں سے ایک ہے، قومی سلامتی یقینی بنانا اور کسی بھی غیر معمولی سرگرمی سے حکومت کو آگاہ رکھنا اس ادارے کا اہم فریضہ ہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را فہرست کے مطابق ساتویں نمبر پر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔