’’فلم خوبصورت سے انیل کپور نے بیٹی سونم کا کیریئر بچا لیا‘‘

شوبز رپورٹر  ہفتہ 20 ستمبر 2014
لاہور میں فلم کا پریمیئر، عثمان، ثمینہ پیرزادہ، نشو، نیئر اعجاز، شہزاد رفیق اور دیگر کی گفتگو۔  فوٹو : فائل

لاہور میں فلم کا پریمیئر، عثمان، ثمینہ پیرزادہ، نشو، نیئر اعجاز، شہزاد رفیق اور دیگر کی گفتگو۔ فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ اسٹارانیل کپور نے ذاتی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’’ خوبصورت ‘‘ کے ذریعے اپنی بیٹی سونم کپور کا کیریئر ہمیشہ کے لیے محفوظ بنالیا۔

دوسری جانب پاکستان کے معروف اداکارو ماڈل فواد خان نے بہترین اداکاری سے بالی وڈ میں شاندار انٹری مار کر مقبول ہیروز کو سُرخ جھنڈی دکھا دی۔ لاہور کے مقامی سینما گھرمیں ’’خوبصورت ‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر اداکار عثمان پیرزادہ ، ثمینہ پیرزادہ، نشو بیگم، نیئراعجاز، شہزاد رفیق، جاوید وڑائچ ، عامر ظفر اور چوہدری خالق سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں، جنہوں نے فلم دیکھی اور فنکاروں کی پرفارمنس اور ڈائریکٹر کی بہترین ہدایتکاری پر خوب داد دی۔

پریمئرکے موقع پر ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان پیرزادہ، نشوبیگم، نیئراعجاز، شہزاد رفیق اور آئی ایم جی سی گروپ کے ڈائریکٹرشیخ عابد رشید نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں ’’خوبصورت‘‘ جیسی عمدہ فیملی فلم کی نمائش بہت خوش آئند ہے۔ فلم کی کہانی، خوبصورت تاریخی عمارتوں پر عکسبندی، میوزک اور پھر سونم کپور، فواد خان، رتنا پھاٹک شاہ اور کرن کھیرکی جاندار اداکاری نے خوب محظوظ کیا۔ واقعی اگر کوئی اچھی کہانی تیارکی جائے اوراس میںجاندار ڈائیلاگ ہوں توفلم کی کامیابی یقینی ہوجاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ فواد خان نے بہترین اداکاری کرتے ہوئے بالی وڈ اسٹارز کوالارمنگ سگنل دیدیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔