میڈونا کی کوششوں سے کراچی میں بننے والے اسکول میں تعلیمی سرگرمیاں شروع

ویب ڈیسک  منگل 30 ستمبر 2014
اسکول کا کام مکمل ہوچکا ہے اور میں پاکستان میں محبت کا پیغام لےآئی ہیں، میڈونا   فوٹو:فائل

اسکول کا کام مکمل ہوچکا ہے اور میں پاکستان میں محبت کا پیغام لےآئی ہیں، میڈونا فوٹو:فائل

کراچی: عالمی شہرت یافتہ پاپ امریکی گلوکارہ میڈونا کی کوششوں سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ڈریم اسکول قائم ہوگیا جس میں 1200 بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوسکیں گے۔

ایکسپریس امریکی گلوکارہ میڈیا کا کراچی میں اسکول بنانے کا خواب پورا ہوگیا، ان کی امداد سے شہر قائد میں ڈریم اسکول کی تعمیرمکمل ہوگئی ہے۔ میڈونا کےخوابوں کا یہ اسکول ایک گوٹھ میں قائم ہے جہاں غریب و نچلے طبقے کی 1200 سے زائد لڑکیاں تعلیم حاصل کریں گی۔ میڈونا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ڈریم اسکول کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسکول کا کام مکمل ہوچکا ہے اور وہ پاکستان میں محبت کا پیغام لےآئی ہیں۔ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لئے شروع کی جانے والی”روشنی کی ایک کرن“ نامی پراجیکٹ کاحصہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال امریکی گلوکارہ نے کراچی میں لڑکیوں کےاسکول کے لئےچندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا جس میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ فلاحی تنظیم کےذریعے پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئےتعاون کررہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔