عمران خان کے غیرجمہوری رویئے کی وجہ سے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دیا ،جاوید ہاشمی

ویب ڈیسک  بدھ 1 اکتوبر 2014
جاوید ہاشمی کے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران عمران خان سے اخلافات سامنے آئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

جاوید ہاشمی کے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران عمران خان سے اخلافات سامنے آئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

ملتان: سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کے غیرجمہوری رویئے کے باعث  پاکستان تحریک انصاف کی صدارت سے استعفیٰ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کی صدارت اور بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے غیر جمہوری رویئے کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہےاور مجھے کسی ایسی پارٹی کا رکن اور صدر بننا گوارہ نہیں جو غیر جمہوری قوتوں کا حصہ ہو۔

واضح رہے کہ جاوید ہاشمی کے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے دوران عمران خان سے اختلافات سامنے آئے تھے جس کے بعد عمران خان نے جاوید ہاشمی سے راستے جدا کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ جاویدہاشمی نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کےآزادی مارچ پر کئی الزامات بھی عائد کئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔