- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
عمران خان، شیخ رشید اور شاہ محمود کیخلاف سانحہ قاسم باغ کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست دائر
ملتان: عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سانحہ قاسم باغ کے مقدمے کے اندراج کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
سیشن کورٹ ملتان میں دائر درخواست میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین ، رہنما اعجاز چوہدری ، نور بھابھہ اور اعجاز جنجوعہ کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام شامل کیا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ قاسم باغ تحریک انصاف کے قائدین کی غفلت کے باعث پیش آیا، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ وہ پولیس کو ان کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ملتان کے قاسم باغ میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران حبس اور بھگدڑ کی وجہ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔