پیپلز پارٹی کے جلسے میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین پر جیالوں کا بدترین تشدد

ویب ڈیسک  ہفتہ 18 اکتوبر 2014
جیالوں نے دھمکی بھی  دی کہ اگر فوٹیج بنانے یا جلسہ ناکام دکھانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔  فوٹو: ایکسپریس نیوز

جیالوں نے دھمکی بھی دی کہ اگر فوٹیج بنانے یا جلسہ ناکام دکھانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: باغ قائد میں جلسے کے دوران پیپلز پارٹی کے جیالوں نے سچ دکھانے کی پاداش میں ایکسپریس نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رپورٹر ندیم خان اور کیمرہ مین وسیم مغل پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کے دوران جیالوں کے واپس جانے کی فوٹیج بنارہے تھے کہ اسی دوران درجنوں جیالوں نے انہیں لاتوں اور گھونسوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور کپڑے پھاڑ دیئے، جیالوں نے سچ دکھانے پر ایکسپریس نیوز کی ٹیم کا کیمرہ بھی توڑ دیا اور دھمکی دی کہ اگر فوٹیج بنانے یا جلسہ ناکام دکھانے کی کوشش کی تو اس کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔